پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر صوبے کے دو اہم اضلاع سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان کی سرکاری تقسیم کر کے چار نئے اضلاع بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کے لیے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سوات کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں سے ایک کو “بالائی سوات” جبکہ موجودہ حصہ کو “زیریں سوات” کا نام دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان بھی دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں نیا ضلع “پہاڑ پور” کے نام سے تشکیل دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صوابی میں دن دہاڑے بینک کو لوٹ لیا گیا
اس حوالے سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی اپنی رپورٹ جلد جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔