ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں 20 کلو کے تھیلے کی قیمتوں میں اوسطاً 200 سے 300 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی تازہ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آٹے کی قیمت سب سے زیادہ ہے، جہاں 20 کلو کا تھیلا 2 ہزار 100 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی، لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جب کہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی 280 روپے تک مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 210 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان جیسے شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں تقریباً 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا دو ہزار روپے کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے کن اضلاع کی تقسیم کا فیصلہ کیا؟ تفصیلات جاری

لاہور میں 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 120 روپے بڑھ کر 1720 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرگودھا میں 160 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بہاولپور میں 166 روپے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 83 روپے تک آٹے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

Scroll to Top