خیبر:لنڈی کوتل میں ہیضہ پھیل گیا

سید ہارون شینواری 

ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خوگاخیل میں ہیضے کی وبائی صورت حال پیدا ہو گئی ہے،جس کے باعث 20 سے زائد افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افسوسناک طور پر اس بیماری کی وجہ سے ایک کم عمر بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق بچے، خواتین اور بزرگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او خیبر نے فوری طور پر رسپانس ٹیم تشکیل دے کر متاثرہ علاقے میں فیلڈ انویسٹی گیشن اور کنٹرول کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی ٹی 20 سیریز: پاکستان کا افغانستان کوبڑا ہدف

ڈی ایچ او خیبر نے میڈیکل ٹیم اور ادویات فوری طور پر متاثرہ علاقے روانہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Scroll to Top