وفاقی حکومت نے اعلیٰ بیوروکریسی میں بعض اہم تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔
اس فیصلے کے تحت وفاقی وزارتِ قومی صحت کے اسپیشل سیکریٹری، سید وقارالحسن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں فیڈرل لینڈ کمیشن میں بطور سینئر ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔
وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھتے ہیں اور گریڈ 22 کے افسر ہیں۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) میں ممبر ایڈمن طلعت محمود کو ایک مرتبہ پھر توسیع دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مردان :عدالت نے ماہم کیس کا فیصلہ سنا دیا
انہیں ممبر سٹیٹ سی ڈی اے کے عہدے پر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مزید تین ماہ کی توسیع دی گئی ہے جو 17 اگست 2025 سے مؤثر ہوگی۔