اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فخریہ پیش کردہ منصوبہ روڈا (راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی) مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ روڈا کی 21 منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں اس وقت پانی کے نیچے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راوی کو گندہ نالہ کہنے والے سے اب کوئی یہ پوچھے کہ آج تاحدِ نگاہ پھیلا ہوا یہ پانی کس چیز کا ہے؟
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی صارفین گاڑیوں کی جانب کیوں مائل ہو رہے ہیں؟ وجوہات سامنے آ گئیں
وزیر دفاع نے کہا کہ دولت کی ہوس میں اس شخص نے عوام کی عمر بھر کی جمع پونجی لوٹ لی، اور آج اس کے خوابوں کا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عبرت کا مقام ہے کہ ایک فخریہ منصوبہ خود بدترین انتظامی غفلت کا شکار ہو گیا۔