پاکستان : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان رابطوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ روس یوکرین میں امن کی کوششیں روکنے کی بجائے انہیں جاری رکھے۔
عاصم افتخار نے امریکی صدر ٹرمپ کے تنازع کے حل میں کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین واضح ہیں اور ان پر عملدرآمد لازمی ہے، تمام ارکان کو ویانا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان پرامن حل کا حامی ہے اور اس تنازعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 11ویں، 12ویں کے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری، مردان بورڈ نے رزلٹ کی تاریخ جاری کر دی
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ مثبت اقدامات کی بھی تعریف کی اور یوکرینی صدر کی اجلاس میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔
عاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان کو روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش ہے اور افسوس کا اظہار کیا کہ یہ بحران اب چوتھے سال میں داخل ہو چکا ہے۔
انہوں نے تمام فریقین سے پرامن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔