پنجاب میں حالیہ تاریخی سیلاب نے تباہی مچا دی، تاہم پاک فوج اور حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات کی بدولت سیکڑوں افراد کی جانیں بچا لی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہو کر متحرک رہے اور متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور اقدامات کیے گئے۔
ساہیوال میں ریسکیو آپریشنز کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا جس سے مضافاتی علاقوں میں پھنسے ہوئے متاثرین کی تلاش میں مدد ملی۔ سیلاب کی لپیٹ میں آئے کئی افراد کو ڈرونز کی مدد سے بروقت ریسکیو کیا گیا۔
شیخوپورہ میں بروقت بند باندھنے کی بدولت نہ صرف جانوں کا تحفظ ممکن ہوا بلکہ درجنوں گاؤں، سیکڑوں مویشی اور زرعی زمینیں بھی سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بریسٹ کینسر کے بعد دوبارہ مرض کا خطرہ کم ہونے کی حوصلہ افزا تحقیق سامنے آ گئی
حکومت پنجاب اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے جہاں متاثرین کو فوری طبی اور غذائی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ حکومتی اور فوجی تعاون نہ صرف نقصان کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ متاثرین کی بحالی کے لیے بھی موثر اقدامات جاری ہیں۔