پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں یو اے ای کو 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 207 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور حسن نواز نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ صائم ایوب نے 38 گیندوں پر 69 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ فخر زمان 6 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا سکے۔ صاحبزادہ فرحان 8 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، جبکہ محمد نواز 15 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
یو اے ای کی جانب سے صغیر خان اور جنید صدیق نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حیدر علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔ اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو شامل کیا گیا۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے کیونکہ شارجہ میں گرمی بہت ہے اور بولرز کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مقصد بڑا اسکور کرکے یو اے ای پر دباؤ ڈالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک کا صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرنے کا اعلان
یو اے ای کے کپتان نے کہا کہ وہ پاکستان کو 160 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے اور ان کی نظریں صرف جیت پر ہیں، چاہے ان کے سامنے کوئی بھی ہو۔