خیبرپختونخوا گندم سکینڈل، محکمہ خوراک کے 2 افسران کی ضمانت مسترد

تیرہ کروڑ کی ڈکیتی کامعاملہ،گرفتار دو ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں مسترد

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار دو ٹک ٹاکرز کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی جبکہ دو کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

کراچی کی مقامی عدالت میں 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے الزام میں ٹک ٹاکرز کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 4 ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزمان شہروز اور نمرا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک لاکھ روپے فی کس ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سہ ملکی سیریز :پاکستان کا یو اے ای کوبڑا ہدف

دوسری طرف، عدالت نے ملزمان شہریار اور یسریٰ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ ملزمان 26 جون کو شو روم مالک کے گھر میں گھس کر ڈکیتی کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے اور ان کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Scroll to Top