ریلیف کا دور دور تک نشان نہیں،حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کی تجویزکی گئی ہے ،تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرولیم انڈسٹری نے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 3.13 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز مکمل کر لی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے کی صورت میں عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا۔

اوگرا کل حکومت کو قیمتوں کی سمری بھجوائے گا، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ یہ نئی قیمتیں یکم ستمبر سے 15 دن کے لیے نافذ ہوں گی۔

پیٹرولیم انڈسٹری نے ورکنگ مکمل کر لی ہے، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272.99 روپے سے کم ہو کر 269.86 روپے اور پیٹرول 264.61 روپے سے کم ہو کر 264 روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کی کمی کے بعد 178 روپے 27 پیسے سے کم ہو کر 176.70 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کمی کے بعد 162.16 روپے سے کم ہو کر 159 روپے 55 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

تاہم، ان قیمتوں میں ایکسچینج ریٹ اور ٹیکسز شامل نہیں ہیں، اور اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بڑھاتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تیرہ کروڑ کی ڈکیتی کامعاملہ،گرفتار دو ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں مسترد

اوگرا کی سمری کل حکومت کو بھجوائی جائے گی، اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Scroll to Top