شاداب خان نے اپنی سب سے بڑی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی

شاداب خان نے اپنی سب سے بڑی خوشخبری مداحوں سے شیئر کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں خوشیوں کا حسین لمحہ، ان کے گھر ایک ننھی سی پری نے جنم لیا۔

اس مسرت بھرے موقع کی اطلاع شاداب خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے شیئر کی، انہوں نے نومولود بیٹی کے ننھے پیروں کی تصویر کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھ ہے، الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس انمول نعمت پر اپنے رب کا بے حد شکر گزار ہوں، ہم زندگی کے اس نئے سفر میں آپ سب سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔

شاداب خان کی یہ خوشی دراصل ایک خاندان کی خوشی ہے کیونکہ وہ معروف سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں جو اب نانا بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سریز:پاکستان نے یو اے ای کو ہرا دیا

مداحوں کی جانب سے شاداب خان کو مبارکباد کے پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے اور ننھی شہزادی کے لیے نیک تمناؤں اور روشن مستقبل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top