مانسہرہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ، متعدد علاقے زیر آب

مانسہرہ میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ، متعدد علاقے زیر آب

مانسہرہ کے نواحی علاقے بفہ میں طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں اچانک طغیانی آ گئی جس کے نتیجے میں سیلابی ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔

طوفانی بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں زیر آب آ گئیں جبکہ کئی گھروں اور دکانوں کا سامان سیلابی پانی کی نذر ہو گیا۔

بفہ پکھل کی ندیوں میں طغیانی کے باعث صورتحال سنگین ہو گئی ہے،  مقامی ذرائع کے مطابق کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جبکہ کچھ افراد کے سیلابی پانی میں بہہ جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، علاقے میں بجلی کی بندش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو فوری طور پر متاثرہ علاقے بفہ پہنچنے کی ہدایات دی گئی ہیں، راستوں میں پانی بھر جانے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی لپیٹ میں آئے گھر، خواب اور امیدیں بھی ڈوب گئیں

دوسری جانب مانسہرہ شہر اور گردونواح میں بھی شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے مزید طغیانی اور نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top