اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کو 264 روپے 61 پیسے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومتی اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ڈیزل صارفین کے لیے مالی ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی امن انڈیکس 2025: پاکستان کی پوزیشن نے سب کو حیران کر دیا
اس فیصلے کا اثر آئندہ دو ہفتوں تک رہے گا اور اس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔