کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے شکردرہ میں پک اپ گاڑی الٹنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
پک اپ گاڑی برغزئی کے مقام پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ آٹھ زخمیوں کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کوہاٹ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کے افغان مہاجرین سے متعلق اقدامات افسوسناک ہیں، وزیر قانون خیبر پختونخوا
ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔





