پاکستان اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی سطح پر سونا اور چاندی دونوں کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گیا، جبکہ دس گرام سونا 5,144 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 12 روپے مہنگی ہو کر 4,315 روپے تک پہنچ گئی۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 60 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,540 ڈالر پر آ گیا ہے۔