آسان کاروباراسکیم ،قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

لاہور: آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت بلاسود قرضہ حاصل کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت ایک اجلاس میں پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب جلد چار نئی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی جن کے تحت مجموعی طور پر 90 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ان اسکیموں سے تقریباً 5,523 کاروبار براہِ راست مستفید ہوں گے۔

آسان کاروبار فنانس اسکیم ایک حکومتی منصوبہ ہے جس کے ذریعے مرد، خواتین، ٹرانسجینڈرز اور خصوصی افراد 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل اسکالر شپ : پاکستانی طلبا کے لئے بڑی خوشخبری

یہ قرضہ پانچ سال کی آسان اقساط میں واپس کیا جا سکتا ہے اور درخواست دہندگان آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

Scroll to Top