بنوں کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر قوم کو ناز ہے، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور (پختون ڈیجیٹل) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا۔

 جہاں انہوں نے بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ایس ایچ او دمساز اور پولیس کانسٹیبل انعام اللہ کی عیادت کی۔

زخمی اہلکاروں کو شدید زخمی ہونے کے باعث سی ایم ایچ بنوں سے بہتر طبی سہولیات کے لیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے بنوں میں خوارج کے خلاف بے جگری سے لڑا اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر وطن عزیز کے دفاع میں سینہ سپر رہے۔ پوری قوم کو ان جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے

یہ بھی پڑھیں : بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک، چھ جوان شہید

گورنر نے واضح کیا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہلکاروں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top