سلمان علی خان
بنوں: ریسکیو 1122 بنوں نے زنانہ اسپتال کے قریب وزیرستان پلازہ میں یوفون ٹاور پر پھنسے دو کوؤں کو بحفاظت ریسکیو کر کے زندہ بچا لیا۔
ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دونوں پرندوں کو محفوظ طریقے سے نیچے اتارا گیا۔
بعد ازاں انہیں پانی پلایا گیا اور صحت یابی کے بعد قدرتی ماحول میں آزاد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر قوم کو ناز ہے، گورنر خیبر پختونخوا
عوام نے ریسکیو ٹیم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ نہ صرف انسانوں کی حفاظت میں پیش پیش ہے بلکہ جانوروں کے تحفظ میں بھی مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بنوں کے مطابق ریسکیو اہلکار انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی زندگیوں کو بچانا بھی اپنی پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔