سونے کی قیمت میں حیران کن کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟جانئے

سونے کے نرخ کہاں پہنچ گئے؟ خریداروں کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے باعث فی تولہ سونے کا نرخ تین لاکھ 70 ہزار 700 روپے اور فی اونس 3 ہزار 480 ڈالر پر برقرار رہا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3 ہزار 480 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیمی بورڈ پشاور کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے مطابق فی تولہ نرخ میں 3 ہزار 300 روپے اور فی اونس میں 33 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Scroll to Top