پشاور (پختون ڈیجیٹل) پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
تھانہ شاہ پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ گرفتار خواتین ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور نازیبا مواد پوسٹ کرتی تھیں، جس کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی اس حوالے سے خطوط لکھے جا رہے ہیں تاکہ متعلقہ اکاونٹس بند کیے جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : گندم کی قیمتوں میں ریلیف، حکومت نے نرخ مقرر کر دیے
پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ معاشرتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔