پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے چاول اور گنے کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے صوبہ پنجاب میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں بہہ گئیں۔
پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں چاول کی 60 فیصد اور گنے کی 30 فیصد کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں، کپاس کی پیداوار بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہونے کا خدشہ ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے مطابق وسطی پنجاب میں اتنی بڑی تباہی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : موسمیاتی چیلنجز ٹیم ورک سے ہی قابو میں آئیں گے، رانا ثنا اللہ
واضح رہے کہ پنجاب پاکستان کی سالانہ غذائی اجناس کی مجموعی پیداوار کا 68 فیصد فراہم کرتا ہے۔