ایمل ولی خان کی افغانستان ایمبیسی میں افغان سفیر سے زلزلہ متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے اسلام آباد میں افغانستان ایمبیسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افغان سفیر مولوی سردار احمد شکیب سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ایمل ولی خان نے کنڑ ولایت میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

ایمل ولی خان نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے دکھ درد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ایسے مشکل حالات میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

افغان سفیر نے اس موقع پر پاکستانی قیادت اور عوام کے تعاون اور ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top