ایبٹ آباد سے افسوسناک خبر، ڈمپر نے 8 طلبہ کو کچل دیا

ایبٹ آباد سے افسوسناک خبر، ڈمپر نے 8 طلبہ کو کچل دیا

ایبٹ آباد میں ایف بی آر آفس کے قریب لیڈی گارڈن میں تیز رفتار ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل دیا۔

المناک حادثے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے، واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرک سے افسوسناک خبر سامنے آگئی، صورتحال سنگین

حادثے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی شدید احتجاج کرتے ہوئے شاہراہِ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا اور ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Scroll to Top