پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 648 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھو گیا۔

ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ  54 ہزار 161 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے جو مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھااور انڈیکس ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے نرخ کہاں پہنچ گئے؟ خریداروں کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی

کاروباری دن کے اختتام پر منافع کے حصول کے باعث انڈیکس میں 463 پوائنٹس کی معمولی کمی آئی اور انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 665 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Scroll to Top