پاک فضائیہ نے اہنی شکن PL-15 میزائلوں سے لیس جدید لڑاکا طیارے سوات اور سکردو ایئرپورٹ پہنچا دیے

پاک فضائیہ کے شاہینوں کے بہادری کے کارنامے آج بھی زبان زدِ عام

6 ستمبر 1965ء کو پاکستان نے اپنی بہادری، جرات اور ناقابل شکست عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں ایک ناقابل فراموش باب رقم کیا۔

اس دن ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا، مگر سترہ روزہ جنگ میں افواجِ پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔

پاک فوج نے دشمن کی بڑی تعداد اور طاقت کے باوجود ہر محاذ پر زبردست مزاحمت کرتے ہوئے لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے محاذوں پر بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوا دیے۔

خاص طور پر چونڈہ محاذ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا گیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور ایم ایم عالم کے بہادری بھرے کارنامے آج بھی تاریخ کے سنہرے صفحات میں درج ہیں۔ پاک بحریہ نے بھی سمندری محاذ پر بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم دفاع: شہداء کی قربانیاں قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی، آئی ایس پی آر

وطن کی حفاظت کے لیے پاکستان کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، جن کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یومِ دفاع پر پوری قوم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کے بلند حوصلوں سے عزم و حوصلہ حاصل کرتی ہے۔

Scroll to Top