ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
مقدمے کی سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 17 ستمبر کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت کی جانب سے ان کی عدم حاضری پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارروائی متوقع ہے، تاہم تاحال خیبرپختونخوا حکومت یا وزیر اعلیٰ کے دفتر کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔





