اسلام آباد: نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیوں سے استعفے دیے گئے تو وہ عمران خان کی ہدایت پر ہوں گے، نہ کہ سیاسی کمیٹی کے کہنے پر کیونکہ سیاسی کمیٹی میں زیادہ تر لوگ منتخب نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی، سینیٹ کے علاوہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا اسمبلی سے بھی استعفے دئیے جائیں گے، لیکن یہ بوجھ ایک علی امین گنڈاپور اکیلے نہیں اٹھا سکتے۔
پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور دیگر صوبوں کے ایم پی ایز کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔
شاندانہ گلزار نے واضح کیا کہ اگر تیمور سلیم یا کوئی اور انہیں اسمبلی چھوڑنے کو کہے تو وہ ان کی بات نہیں مانیں گی، بلکہ صرف عمران خان کے حکم پر استعفی دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہی واجد کیانی کی قربانی: وطن کی حفاظت کے پیچھے ایک درد بھری کہانی
یہ موقف پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے پارٹی کے اندر موجود اختلافات اور قیادت کی بالادستی کو ظاہر کرتا ہے۔





