نوجوانی میں سفید بالوں سے پریشان لاکھوں افراد کے لیے بڑی خوشخبری

شنگھائی: چین کے یوئی یانگ اسپتال کے ماہرین نے بالوں کے سفید ہونے کے مسئلے کا ایک انقلابی علاج دریافت کیا ہے، جو نوجوانی میں قبل از وقت سفید بالوں سے پریشان لاکھوں مرد و خواتین کے لیے بڑی خوشخبری ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق بالوں کے سفید ہونے کی بنیادی وجہ انسانی جلد میں موجود میلانوسائٹ نامی خلیوں کا غیر متحرک ہو جانا ہے۔ یہ خلیے بالوں کو رنگ دینے والے مادے، میلانن، کی تیاری کرتے ہیں۔ جب یہ خلیے غیر فعال ہو جاتے ہیں تو بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

چینی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ وٹامن بی 12 کی ایک خاص قسم، ایڈینوسائل کوبالامین، کے انجکشن سے یہ غیر متحرک خلیے دوبارہ متحرک ہو جاتے ہیں اور بالوں کا قدرتی رنگ واپس آ جاتا ہے۔ اس علاج کا کورس تین سے چھ ماہ تک جاری رہتا ہے، جس میں مریض کو ہر ہفتے ایک انجکشن لگایا جاتا ہے۔

ابتدائی تجربات میں شریک افراد نے واضح بہتری ظاہر کی اور ان کے سفید بال دوبارہ سیاہ ہونے لگے۔ ماہرین طب اس دریافت کو ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل بالوں کے سفید ہونے کا کوئی مستقل اور مؤثر علاج موجود نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو چند گھنٹوں میں قابو پانے کی صلاحیت پاکستان کے پاس ہے، مولانا فضل الرحمان

یہ نئی دریافت مصنوعی رنگ اور ڈائی کے عارضی حل کے مقابلے میں ایک طویل مدتی اور محفوظ طریقہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مزید طبی ٹرائلز کے بعد یہ علاج عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا اور یہ لاکھوں افراد کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹرز نے والدین اور نوجوانوں کو اس علاج کے بارے میں آگاہی اور مثبت رجحان اپنانے کی تلقین کی ہے تاکہ قبل از وقت سفید بالوں کے مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

Scroll to Top