پی ٹی وی کے نامور اداکار عشرت عباس انتقال کر گئے

پشاور: پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اور نامور اداکار حاجی عشرت عباس کا انتقال ہوگیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ آج 13 ستمبر بروز ہفتہ دن 11 بجے گورنمنٹ کالج فقیر آباد میں ادا کی جائے گی۔

سوگواران میں شہزاد خلیل اور مشرق ٹی وی کے سینئر کیمرہ مین علی عباس کے والدہیں۔

حاجی عشرت عباس کی وفات سے شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ آپریشن: وزیراعظم نے پاک فوج کے جذبے کو دل کی گہرائیوں سے سراہا

مرحوم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں یاد کیا جائے گا اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔

Scroll to Top