عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور بوجھ ،پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل (24 نیوز)کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر بڑھنے کی تجویز دی گئی ہے۔مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، منظوری کی صورت میں،پیٹرول کی نئی قیمت 264.61 سے بڑھ کر 266.15 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 269.99 سے بڑھ کر 274.78 روپے فی لیٹر تک جا پہنچے گا۔

یہ اضافہ 16 ستمبر سے نافذ العمل ہوگا، جس سے عام آدمی کی روزمرہ زندگی پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

Scroll to Top