آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بنوں کے اہم دورے پر ہیں، جہاں وہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی جلد بنوں پہنچ رہے ہیں تاکہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور وزیراعظم کے اس دورے کا مقصد علاقائی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینا اور دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اس موقع پر عسکری اور سیاسی قیادت کے مابین دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بنو کا یہ دورہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور علاقے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے لیے عسکری و سیاسی قیادت کی یہ ملاقات انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔





