وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 12 فوجی جوانوں کی نماز جنازہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی عدم شرکت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ افغان سرزمین سے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ہمارے بہادر جوانوں کو شہید کیا، مگر اس قومی سانحے پر پی ٹی آئی کی قیادت نے کوئی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔
ایکس پر بیان، سنگین سوالات خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا’’آج خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں نے ہمارے 12 جوانوں کو شہید کیا۔ ان کی نمازِ جنازہ میں سول اور فوجی قیادت شریک ہوئی، مگر نہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا آئے، نہ پی ٹی آئی کا کوئی رہنما۔
’’تحریک انصاف کس کے ساتھ کھڑی ہے؟خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ’’تحریک انصاف اس جنگ میں کس کے ساتھ ہے؟ ہمارے بیٹوں کے بھارتی اسپانسرڈ قاتلوں کے ساتھ، یا وطن پر قربان ہونے والے شہداء کے ساتھ؟‘‘
گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں 12 پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، حملہ افغانستان سے کیا گیا، جس پر شدید جوابی کارروائی کی گئی۔