باجوڑ میں ملٹری آپریشن کامیاب، 4 مزید گاوں کلیئر کر دیے گئے

محمد عباس
باجوڑ (پختون ڈیجیٹل) باجوڑ میں جاری ملٹری آپریشن کے تحت مزید چار گاوں کلیئر کر دیے گئے ہیں جن میں برہ لغڑئی، درمیانی لغڑئی، لرہ لغڑئی اور ڈبرئی وڑ ماموند شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں کے مکینوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلیئرنس کے بعد برہ لغڑئی، درمیانی لغڑئی، لرہ لغڑئی اور ڈبرئی وڑ ماموند کے لوگ اپنی حفاظت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔

اس اقدام سے علاقے میں معمولات زندگی بحال کرنے کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر فیصل کریم کا بونیر دورہ، اصل امتحان گھروں اور کاروبار کی بحالی ہے

مزید یہ کہ ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں رابطہ اور تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال مستحکم ہو اور تمام شہری بلا خوف و خطر اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

Scroll to Top