مہمند : لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کے علاقے سپینہ ادیرہ میں محترم نامی شخص کے گھر میں اچانک ایندھن پر لگی آگ کو ریسکیو 1122 مہمند نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر مکمل طور پر بجھا دیا۔
ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر وہیکلز اور فائر فائٹرز کی ٹیم موقع پر روانہ کی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں جعلی ادویات فروشوں کی نیندیں حرام، 2 دن میں 96 مقدمات نمٹائے گئے
ریسکیو 1122 مہمند کے ترجمان نے کہا کہ بروقت ردعمل اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت آگ پر قابو پایا گیا اور علاقے میں مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
ریسکیو 1122 عوام کو ہدایت کرتا ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ فوری مدد فراہم کی جا سکے۔