ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کا حج 2026 کی قرعہ اندازی کا اعلان

پشاور: ورکرز ویلفیئر بورڈ (WWB) خیبرپختونخوا نے سال 2026 کے لیے حج پر جانے والے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہےجنہیں قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق صوبے کے مختلف صنعتی یونٹس سے تعلق رکھنے والے 15 مزدور جبکہ بورڈ کے 2 ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 مزدوروں کو متباد ل فہرست میں رکھا گیا ہے جو منتخب افراد کی عدم دستیابی کی صورت میں حج پر جا سکیں گے۔

منتخب مزدوروں میں محمد قوسین، زروالی خان، محمد عاطف، پرویز خان، سبز علی خان، سونا خان، محمد عاشق علی، شفیق الرحمان، محمد رحمان، محمد وقار، وحید زمان، محمد رمضان، محمد شاہ، محمد نوید اور نثار علی شامل ہیں۔

متبادل افراد کی فہرست میں گل زمان، وحید مراد، محمد ابرار، نوید اقبال، صدیق اکبر، اورنگزیب، سنران خان، آمنہ شاہ، محمد شکیل اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔

بورڈ کے ملازمین میں سے شکیلہ اور ارشاد خان منتخب ہوئے ہیں جبکہ زرشد کو متبادل فہرست میں رکھا گیا ہے۔

یہ قرعہ اندازی وزیر محنت خیبرپختونخوا فضل شکور خان کی زیر نگرانی، حج کمیٹی کے ارکان اور بورڈ کے دیگر حکام کی موجودگی میں شفاف طریقے سے منعقد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مبینہ یرغمالی کے خلاف پی ایم ایس افسران کا ہڑتال کا اعلان

واضح رہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا تمام منتخب افراد کے حج کے اخراجات خود برداشت کرے گاجس کے تحت وہ مکمل طور پر مفت حج ادا کریں گے۔

Scroll to Top