شاہد جان
خیبرپختونخوا حکومت کا نئےہیلی کاپٹرز خریدنے کیلئے بین القوامی کمپنیوں سے رابطہ ، 10 بین الاقوامی ہیلی کاپٹر منیپکچرنگ کمپنیوں سے ہیلی کاپٹرز کے ماڈلزکی تفصیلات،تکنیکی معلومات اورخاکے طلب کرلئے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشنز کی صلاحیت بڑھانے کیلئے نئے جدید ہیلی کاپٹرز خریدنے کا عمل تیز کرلیا گیاہے اور 10 بین الاقوامی معروف کمپنیوں کے ساتھ براہ راست رابطہ کیاگیاہے اور ان کمپنیوں سے جدید ہیلی کاپٹرز کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ریسکیواور ریلیف سرگرمیوں میں استعمال کیلئےنئے ہیلی کاپٹرزکی خریداری شفاف اوربین الاقوامی ٹینڈرنگ کے عمل کے تحت کی جائے گی ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع مہمند میں ہیلی کاپٹر کریشن ہونے کے بعد مزید ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیاتھا جس کی تصدیق چیف سیکرٹری کی تھی جبکہ مشیر صحت نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ایک نہیں دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انکا کہناتھا کہ حکومت کے ہیلی کاپٹرز قدرتی آفات کے دوران ریسکیواور ریلیف آپریشن کیلئے استعمال کیاجائے گا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر کریشن ہونے کے واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیاہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر بنانے والی غیر ملکی کمپنی کے ماہرین اگلے ماہ پاکستان آئینگے جو کہ ہیلی کاپٹر کریش کی جگہ کا دورہ کرکے گراونڈ رپورٹ اکٹھی کرینگے جبکہ ہیلی کاپٹر کے بلیک باکس کا بھی تفصیل جائزہ لینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کی پہلی کامیابی
یادرہے کہ 15 اگست کو خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرباجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے جارہاتھا کہ ضلع مہمند کے علاقے پنڈیالی میں حادثے کا شکار ہوکر کریش ہوگیاتھا جس میں سوار دو پائیلٹس سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔