سابق مونال ریسٹورنٹ کے قریب خیبر پختونخوا حکومت کا کروڑوں روپے کا عالی شان کے پی ہاؤس بنانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے سابق مونال ریسٹورنٹ کے قریب کروڑوں روپے کا عالی شان کے پی ہاؤس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2025-26 کےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں 250 ملین روپے اس کیلئے مختص کئے گئے ہیں اور کل لاگت پانچ سو ملین روپے ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہری پور کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اس حوالے مکنیال میں ممکنہ اراضی کے حوالے سے تفصیلات صوبائی حکومت کے ساتھ شریک کریں ۔

Scroll to Top