دبئی: ایشیا کپ 2025 کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی، جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم تینوں میچز میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ہانگ کانگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ ٹیم کے کپتان نزاکت خان نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
سری لنکا نے 150 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کامیابی میں اہم کردار پتھم نسانکا نے ادا کیا جنہوں نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سری لنکن باؤلر دشمانتھا چمیرا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس میں قبل ابوظہبی میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عمان کو 42 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: آپریشن کے بعد مزید 4 دیہات کلیئر، مکینوں کو واپسی کی اجازت
کپتان محمد وسیم نے 69 اور علیشان شرفو نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ جواب میں عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔