پشاور: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی خاتون افسر حسینہ شوکت کے خلاف الزامات پر 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر ممبران ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت نے فارمیسی سروسز پالیسی کی منظوری دیدی
رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ افسر کی تعیناتی اور دیگر الزامات پر ملازمین نے پہلے ہی سیکرٹری سیاحت کو خط لکھا تھا۔





