شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس اہم موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امرا رہائش گاہ پر موجود تھیں۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرون ممالک دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی۔ اس کے علاوہ پاکستان کو حاصل ہونے والی مختلف کامیابیوں اور اہم معاہدوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پارٹی کی حکمت عملی اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور و خوض کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

Scroll to Top