اسرائیل غزہ میں ابتدائی انخلا لائن پررضا مند، جنگ بندی حماس کی تصدیق پر فوری نافذ ہوگی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ٹرتھ شول پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ابتدائی انخلا لائن پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جسے حماس کو دکھا کر ان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے لکھا کہ جب حماس اس بات کی تصدیق کر دے گا تو جنگ بندی فوراً مؤثر ہو جائے گی، یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ شروع ہو گا اور انخلا کے اگلے مرحلے کے لیے حالات پیدا کیے جائیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات “3,000 سالہ تباہی کے خاتمے کے قریب لے جائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کے پیغام کے ساتھ غزہ کا ایک نقشہ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایک پیلی لکیر دکھائی گئی ہے جو فلسطینی علاقے کے اندر موجود ہے، اس نقشے سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ کے نصف سے زیادہ حصے پر قابض رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے

یہ اعلان خطے میں ایک ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی جانب اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے تاہم ابھی حماس کی جانب سے اس کی تصدیق باقی ہے، مذاکرات کی اس سطح پر پہنچنے سے خطے میں امن کے امکانات بڑھنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Scroll to Top