آئی فون 17 کے مقابلے میں سام سنگ کا گلیکسی زی فولڈ 7 نے خصوصی ایڈیشن متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔
سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فولڈ ایبل فون سیریز میں ایک خاص ورژن گلیکسی زی فولڈ 7 کا اس ماہ چین میں متعارف کرائے گا۔
یہ فون وی 26 کوڈ نام کے تحت لانچ کیا جائے گا اور رونمائی 11 اکتوبر کو پاکستان کے مقامی وقت سہ پہر ایک بجے ہوگی۔
کمپنی کی طرف سے جاری کردہ تشہیری مواد میں فون کا ڈیزائن دکھایا گیا ہے جو کتاب کی طرح کھلنے والا ہے اور یہ خاص طور پر سیاہ و سرخ رنگ کے ساتھ سنہری فریم میں موجود ہوگا۔
ابھی فون کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن امکان ہے کہ یہ اپنے پچھلے ورژن سے پتلا، ہلکا اور بہتر کیمرہ سسٹم کے ساتھ آئے گا۔
گزشتہ سال سام سنگ نے چین میں زی 6 سپیشل ایڈیشن بھی لانچ کیا تھا جس میں پتلا ڈیزائن، بہترین ڈسپلے اور 200 میگا پکسل مین کیمرہ شامل تھے اور اس بار بھی کچھ اپگریڈز متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی 77ویں سالگرہ پر نئی ہائبرڈ ایچ آر-وی ای ایچ ای وی پر خصوصی پیشکش
نئے ماڈل میں سنیپ ڈریگن 8 الائٹ چپ، 16 جی بی ریم اور ایک ٹیرا بائٹ تک سٹوریج کی سہولت دی جائے گی، یہ فون ون یو ای 8.0 اور اینڈرائیڈ 16 پر کام کرے گا، یہ فون صرف چین میں محدود مقدار میں دستیاب ہوگا۔





