جنوبی وزیرستان لوئر میں دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق اہم خبر

جنوبی وزیرستان لوئر کی ضلعی انتظامیہ نے 6 اکتوبر 2025 بروز پیر کو تحصیل وانا اور شکئی میں دفعہ 144 کے تحت مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کرفیو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تمام بازار، مارکیٹس اور تجارتی مراکز بند رہیں گے ، عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران شکئی، انزر چینہ اور وانا جانے والے تمام راستوں پر داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔

صرف ہنگامی حالات میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت، شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات کی جانچ کے بعد ہی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئ میں مکمل کرفیو نافذ

ضلعی انتظامیہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ اگر کسی شہری کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی آتی دکھائی دے تو وہ اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لے۔

Scroll to Top