ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کی سیکیورٹی کو ڈرامہ قرار دے دیا

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کی واپسی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز ڈرامہ قرار دیا ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جو پولیس اہلکار ولی باغ کے سامنے کھڑے کیے گئے وہ ان کے سیکیورٹی اہلکار نہیں بلکہ خانمائی پولیس سٹیشن کے عام اہلکار ہیں جنہیں محض تاثر دینے کے لیے وہاں تعینات کیا گیا۔

ایمل ولی خان  کا کہنا ہے کہ جھوٹا تاثر دیا جا رہا ہے کہ انہیں پولیس سیکیورٹی واپس کر دی گئی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

اے این پی کے صدر نے مزید کہا کہ ان کے ذاتی سیکیورٹی اہلکار بدستور ولی باغ میں موجود ہیں اور انہیں حکومت کی کسی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ ڈرامے بند کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ایمل ولی خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی

ایمل ولی خان نے حکومت اور وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سیکیورٹی جیسے سنجیدہ معاملے پر سیاست افسوسناک ہے۔

Scroll to Top