باجوڑ: باجوڑ کے علاقے گبرے میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم افغان خوارجی کمانڈر پیر آغا خنداری کو ہلاک کر دیا ہے۔
فتنہ الخوارج باجوڑ کے عسکری کمانڈر ملنگ بادشاہ نے پیر آغا خنداری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کی سیکیورٹی کو ڈرامہ قرار دے دیا
سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ کامیابی خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے اور اس سے فتنہ الخوارج کی عسکری طاقت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔





