ایمل ولی خان نے وزیراعظم سے ملاقات میں کس بات پر معذرت کی؟ ملاقات کا احوال خود بتا دیا

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا سے واپسی کے فوراً بعد انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں ان کے ہمراہ رانا ثناء اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ایمل ولی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی امریکی مصروفیات پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر میں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میں کوئی اہمیت نہیں رکھتا، بریفنگ پارلیمان کو دینی چاہیے کیونکہ پارلیمان ہی اہم ادارہ ہے۔

ان کے مطابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ان شاءاللہ ہم پارلیمان کو مزید بریف بھی کریں گے اور تمام معاملات پر اسے اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ وہ تصویر جس پر میں نے تبصرہ کیا تھا اس کامائنز اینڈ منرلزسودے سے کوئی تعلق نہیں ہے،وہ چیف صاحب اپنی جیب سے خرید کر امریکی صدر ٹرمپ کے لیے تحفہ لے کر گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل ہونے کا خدشہ

انہوں نے مزید کہاکہ جب وزیراعظم نے وضاحت دی تو میں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو تحفے تحائف تو ریاستوں کے درمیان چلتے رہتے ہیں۔ اگر میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں اس دم تک کہ اس کے ساتھ پختونخوا کے مائنز اینڈمنرلز کا کوئی لینا دینا نہیں۔

Scroll to Top