وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف کو ملک میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں سیکیورٹی کے موجودہ چیلنجز، انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط اور مؤثر اقدامات کو جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرحدی خلاف ورزی کا مکمل جواب، پاک افواج نے طالبان و خوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، آئی ایس پی آر
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور دہشت گردی کے خاتمے کو حکومت کی اولین ترجیح بنایا گیا ہے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔





