پشاور میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے عمارت میں آگ لگ گئی

پشاور میں دلہ زاک روڈ پر کبوتر چوک میں ٹرانسفارمر دھماکے کے بعد قریبی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

پیسکو کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آگ لگنے کے باعث قریبی عمارت بھی متاثر ہوئی ہے۔

پیسکو چیف اختر حمید خان کی ہدایت پر فوری طور پر سربلندپورہ اور گل آباد فیڈرز کو بند کر دیا گیا تاکہ آگ پر قابو پانے میں مدد ملے۔

ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیموں بشمول ایکسئین اور ایس ڈی او موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

ریلیف اور مرمتی کام جاری ہے اور جیسے ہی متعلقہ کلئیرنس ملے گی، بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

پیسکو کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بلیو سٹار سے متعلق سابق بھارتی وزیر داخلہ کا بڑا اعتراف سامنے آگیا

پیسکو چیف اختر حمید خان نے عملے کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے اور مرمت کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top