چارسدہ میں کم عمر لڑکے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ

چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع تالاشا شیرپاؤ میں فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ نوجوان حماد جاں بحق ہوگیا۔

ملزم حسنین نے فائرنگ کرکے حماد کو موقع پر قتل کر دیا، پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتول کے قتل کے الزام میں ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ میں ٹریفک حادثہ،خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد زخمی

مقامی لوگوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

Scroll to Top