پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مدمقابل ہوں گی

کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کو تیار! پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں مد مقابل ہوں گی۔

ہانگ کانگ سکسز 2025 میں شامل 12 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں گروپ سی میں پاکستان، بھارت اور کویت کو رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر سے تیز رفتار اور مختصر فارمیٹ کے ماہر کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی عباس آفریدی کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو اپنی جارحانہ بولنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس سے قبل ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران تین بار مدِ مقابل آ چکی ہیں، جہاں ہر میچ نے شائقین کرکٹ کو بھرپور جوش و خروش فراہم کیا۔

شائقین ایک بار پھر اس سنسنی خیز مقابلے کے منتظر ہیں، جو مختصر فارمیٹ کے اس دلچسپ ایونٹ میں نئی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔

Scroll to Top